نئی دہلی، 10/ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی میں 14ستمبرکو بلائے گئے اسمبلی اجلاس کی کارروائی دوپہر 2 بجے شروع ہوگی۔ اسمبلی ممبران کے لیے ماسک پہننااورمعاشرتی دوری کی پیروی کرنا لازمی ہوگا۔
اسمبلی کے احاطے میں شناخت کے لیے ماسک کے ساتھ آئی کارڈکی ضرورت ہوگی۔ اس سیشن میں باہر والوں کو ایوان میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔سی ٹی میں حصہ لینے کے لیے آر ٹی پی سی آرٹیسٹ کی رپورٹ کی ضرورت ہوگی۔ کورونا ٹیسٹ سیشن سے 48 گھنٹے پہلے کرنا پڑے گا۔
ایم ایل اے اپنے کورونا ٹیسٹ کواپنی سطح پرکرواسکتے ہیں یا اس کے لیے وہ 11 ستمبر کو اپنے آدھار کارڈ کے ساتھ اسمبلی میں آسکتے ہیں، جہاں کوروناٹیسٹ صبح10 بجے سے دوپہر 1 بجے کے درمیان کیا جائے گا۔
کورونا کے پیش نظر معاشرتی دوری برقرار رکھنے کے لیے اسمبلی ہال میں بیٹھنے کے انتظامات کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ پرانا نظام باقی نہیں رہے گا۔ وزیراعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ،تمام وزراء،اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر،چیف وہپ اور اپوزیشن لیڈرکے لیے سیٹ ریزرو ہوگی۔ ان کے علاوہ دیگر تمام اراکین اسمبلی کے لیے نشست کاانتظام پہلے آنے، پہلے پانے کی بنیاد پر ہوگا۔